تقویمِ جعفریہ آج کی دعائیں

قرآن · ۹۳/۱۱۴

سورہ الضحى

  • ۱۱ آیات · مکی

ان ڈیجیٹل متون کو اس سائٹ پر ابھی تک مطبوعہ نسخے سے ملا کر نہیں دیکھا گیا اور فقہِ جعفریہ کے کسی عالم نے ان کی تصدیق نہیں کی؛ ماخذ سے نقل کی غلطیاں باقی ہو سکتی ہیں (خصوصاً اردو متن میں)۔ حوالہ دینے سے پہلے مطبوعہ نسخے سے ملا لیں اور اصلاح کے لیے رابطہ صفحہ استعمال کریں۔

سورہ الضحى

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

وَٱلضُّحَىٰ

قسم ہے ایک پہر چڑھے دن کی

وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ

اور قسم ہے رات کی جب وہ چیزوں کی پردہ پوشی کرے

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ

تمہارے پروردگار نے نہ تم کو چھو ڑا ہے اور نہ تم سے ناراض ہوا ہے

وَلَلْءَاخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ

اور آخرت تمہارے لئے دنیا سے کہیں زیادہ بہتر ہے

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ

اور عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اس قدر عطا کردے گا کہ خوش ہوجاؤ

أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَـَٔاوَىٰ

کیا اس نے تم کو یتیم پاکر پناہ نہیں دی ہے

وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ

اور کیا تم کو گم گشتہ پاکر منزل تک نہیں پہنچایا ہے

وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغْنَىٰ

اور تم کو تنگ دست پاکر غنی نہیں بنایا ہے

فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ

لہذا اب تم یتیم پر قہر نہ کرنا

وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ

اور سائل کوجھڑک مت دینا

وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ

اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کو برابر بیان کرتے رہنا

اس متن کے بارے میں

  • عربی: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net) کا عثمانی متن، بغیر کسی تبدیلی کے۔ بسم اللہ، جو ماخذ میں ہر سورہ کے شروع میں دہرائی گئی ہے، سورہ کے اوپر ایک بار دکھائی گئی ہے۔
  • اردو ترجمہ: علامہ سید ذیشان حیدر جوادی، بحوالہ تنزیل پروجیکٹ۔
  • آیات کی گنتی مشہور حفص کی گنتی (۶٬۲۳۶ آیات) ہے، جس میں بسم اللہ سورۂ فاتحہ کی پہلی آیت ہے۔ سورۂ توبہ کے سوا ہر دوسری سورہ کے اوپر بسم اللہ بغیر نمبر کے دکھائی گئی ہے۔
  • ان ڈیجیٹل متون کو اس سائٹ پر ابھی تک مطبوعہ نسخے سے ملا کر نہیں دیکھا گیا اور فقہِ جعفریہ کے کسی عالم نے ان کی تصدیق نہیں کی؛ ماخذ سے نقل کی غلطیاں باقی ہو سکتی ہیں (خصوصاً اردو متن میں)۔ حوالہ دینے سے پہلے مطبوعہ نسخے سے ملا لیں اور اصلاح کے لیے رابطہ صفحہ استعمال کریں۔
  • ادارتی حیثیت: مستند علماء کی نظرِ ثانی کا منتظر مسودہ۔ تصحیح کے لیے رابطہ صفحہ استعمال کریں۔

یہ مواد تعلیمی مقاصد کے لیے ہے۔ ذاتی شرعی مسائل کے لیے کسی مستند مجتہد (مرجعِ تقلید) یا ان کے مجاز نمائندے سے رجوع کریں۔