سورہ النبإ
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
۱عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ
یہ لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کررہے ہیں
۲عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلْعَظِيمِ
بہت بڑی خبر کے بارے میں
۳ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ
جس کے بارے میں ان میں اختلاف ہے
۴كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
کچھ نہیں عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا
۵ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
اور خوب معلوم ہوجائے گا
۶أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ مِهَٰدًا
کیا ہم نے زمین کا فرش نہیں بنایا ہے
۷وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًا
اورپہاڑوں کی میخیں نہیں نصب کی ہیں
۸وَخَلَقْنَٰكُمْ أَزْوَٰجًا
اور ہم ہی نے تم کوجوڑا بنایا ہے
۹وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
اور تمہاری نیند کو آرام کا سامان قرار دیا ہے
۱۰وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًا
اور رات کو پردہ پوش بنایا ہے
۱۱وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًا
اور دن کو وقت معاش قراردیا ہے
۱۲وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
اور تمہارے سروں پر سات مضبوط آسمان بنائے ہیں
۱۳وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
اور ایک بھڑکتا ہوا چراغ بنایا ہے
۱۴وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا
اور بادلوں میں سے موسلا دھار پانی برسایا ہے
۱۵لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّا وَنَبَاتًا
تاکہ اس کے ذریعہ دانے اور گھاس برآمدکریں
۱۶وَجَنَّٰتٍ أَلْفَافًا
اور گھنے گھنے باغات پیداکریں
۱۷إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ كَانَ مِيقَٰتًا
بیشک فیصلہ کا دن معین ہے
۱۸يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا
جس دن صورپھونکا جائے گا اور تم سب فوج در فوج آؤ گے
۱۹وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ أَبْوَٰبًا
اورآسمان کے راستے کھول دیئے جائیں گے اور دروازے بن جائیں گے
۲۰وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
اورپہاڑوں کو جگہ سے حرکت دے دی جائے گی اوروہ ریت جیسے ہوجائیں گے
۲۱إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
بیشک جہنم ان کی گھات میں ہے
۲۲لِّلطَّٰغِينَ مَـَٔابًا
وہ سرکشوں کا آخری ٹھکانا ہے
۲۳لَّٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًا
اس میں وہ مدتوں رہیں گے
۲۴لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا
نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھ سکیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا
۲۵إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا
علاوہ کھولتے پانی اورپیپ کے
۲۶جَزَآءً وِفَاقًا
یہ ان کے اعمال کامکمل بدلہ ہے
۲۷إِنَّهُمْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ حِسَابًا
یہ لوگ حساب و کتاب کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
۲۸وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابًا
اورانہوں نے ہماری آیات کی باقاعدہ تکذیب کی ہے
۲۹وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَٰهُ كِتَٰبًا
اور ہم نے ہر شے کو اپنی کتاب میں جمع کرلیا ہے
۳۰فَذُوقُوا۟ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
اب تم اپنے اعمال کا مزہ چکھو اورہم عذاب کے علاوہ کوئی اضافہ نہیں کرسکتے
۳۱إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا
بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے کامیابی کی منزل ہے
۳۲حَدَآئِقَ وَأَعْنَٰبًا
باغات ہیں اورانگور
۳۳وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا
نوخیز دوشیزائیں ہیں اورسب ہمسن
۳۴وَكَأْسًا دِهَاقًا
اور چھلکتے ہوئے پیمانے
۳۵لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّٰبًا
وہاں نہ کوئی لغو بات سنیں گے نہ گناہ
۳۶جَزَآءً مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا
یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب کی ہوئی عطا ہے اور تمہارے اعمال کی جزا
۳۷رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَٰنِ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا
وہ آسمان و زمین اوران کے مابین کاپروردگار رحمٰن ہے جس کے سامنے کسی کو بات کرنے کا یارا نہیں ہے
۳۸يَوْمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُ صَفًّا لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا
جس دن روح القدس اورملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے اورکوئی بات بھی نہ کرسکے گا علاوہ اس کے جسے رحمٰن اجازت دے دے اور ٹھیک ٹھیک بات کرے
۳۹ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلْحَقُّ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا
یہی برحق دن ہے تو جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے
۴۰إِنَّآ أَنذَرْنَٰكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا
ہم نے تم کو ایک قریبی عذاب سے ڈرایا ہے جس دن انسان اپنے کئے دھرے کو دیکھے گا اورکافرکہے گا کہ اے کاش میں خاک ہوگیا ہوتا
یہ مواد تعلیمی مقاصد کے لیے ہے۔ ذاتی شرعی مسائل کے لیے کسی مستند مجتہد (مرجعِ تقلید) یا ان کے مجاز نمائندے سے رجوع کریں۔