سورہ المرسلات
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
۱وَٱلْمُرْسَلَٰتِ عُرْفًا
ان کی قسم جنہیں تسلسل کے ساتھ بھیجا گیا ہے
۲فَٱلْعَٰصِفَٰتِ عَصْفًا
پھر تیز رفتاری سے چلنے والی ہیں
۳وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشْرًا
اور قسم ہے ان کی جو اشیائ کو منتشر کرنے والی ہیں
۴فَٱلْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًا
پھر انہیں آپس میں جدا کرنے والی ہیں
۵فَٱلْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا
پھر ذ کر کو نازل کرنے والی ہیں
۶عُذْرًا أَوْ نُذْرًا
تاکہ عذر تمام ہو یا خوف پیدا کرایا جائے
۷إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ بہرحال واقع ہونے والی ہے
۸فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ
پھر جب ستاروں کی چمک ختم ہوجائے
۹وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ
اور آسمانوں میں شگاف پیدا ہوجائے
۱۰وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ
اور جب پہاڑ اُڑنے لگیں
۱۱وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ
اور جب سارے پیغمبر علیھ السّلام ایک وقت میں جمع کرلئے جائیں
۱۲لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ
بھلا کس دن کے لئے ان باتوں میں تاخیر کی گئی ہے
۱۳لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ
فیصلہ کے دن کے لئے
۱۴وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ
اور آپ کیاجانیں کہ فیصلہ کا دن کیا ہے
۱۵وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنمّ ہے
۱۶أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ
کیا ہم نے ان کے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کردیا ہے
۱۷ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْءَاخِرِينَ
پھر دوسرے لوگوں کو بھی ان ہی کے پیچھے لگادیں گے
۱۸كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ
ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں
۱۹وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اور آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہی بربادی ہے
۲۰أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ
کیا ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا ہے
۲۱فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ
پھر اسے ایک محفوظ مقام پر قرار دیا ہے
۲۲إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ
ایک معین مقدار تک
۲۳فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَٰدِرُونَ
پھر ہم نے اس کی مقدار معین کی ہے تو ہم بہترین مقدار مقرر کرنے والے ہیں
۲۴وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے
۲۵أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا
کیا ہم نے زمین کو ایک جمع کرنے والا ظرف نہیں بنایا ہے
۲۶أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا
جس میں زندہ مفِدہ سب کو جمع کریں گے
۲۷وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءً فُرَاتًا
اور اس میں اونچے اونچے پہاڑ قرار دئے ہیں اور تمہیں شیریں پانی سے سیراب کیا ہے
۲۸وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
آج جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور تباہی ہے
۲۹ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
جاؤ اس طرف جس کی تکذیب کیا کرتے تھے
۳۰ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍ
جاؤ اس دھوئیں کے سایہ کی طرف جس کے تین گوشے ہیں
۳۱لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ
نہ ٹھنڈک ہے اور نہ جہنمّ کی لپٹ سے بچانے والا سہارا
۳۲إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ
وہ ایسے انگارے پھینک رہا ہے جیسے کوئی محل
۳۳كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌ صُفْرٌ
جیسے زرد رنگ کے اونٹ
۳۴وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور جہنمّ ہے
۳۵هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ
آج کے دن یہ لوگ بات بھی نہ کرسکیں گے
۳۶وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ
اور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ عذر پیش کرسکیں
۳۷وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ّہے
۳۸هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ جَمَعْنَٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ
یہ فیصلہ کا دن ہے جس میں ہم نے تم کو اور تمام پہلے والوں کو اکٹھا کیا ہے
۳۹فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ
اب اگر تمہارے پاس کوئی چال ہو تو ہم سے استعمال کرو
۴۰وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
آج تکذیب کرنے والوں کے لئے جہنم ّہے
۴۱إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍ وَعُيُونٍ
بیشک متقین گھنی چھاؤں اور چشموں کے درمیان ہوں گے
۴۲وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ
اور ان کی خواہش کے مطابق میوے ہوں گے
۴۳كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
اب اطمینان سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دیئے ہیں
۴۴إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں
۴۵وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
آج جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے
۴۶كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ
تم لوگ تھوڑے دنوں کھاؤ اور آرام کرلو کہ تم مجرم ہو
۴۷وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
آج کے دن تکذیب کرنے والوں کے لئے ویل ہے
۴۸وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو نہیں کرتے ہیں
۴۹وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
تو آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے
۵۰فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ
آخر یہ لوگ اس کے بعد کس بات پر ایمان لے آئیں گے
یہ مواد تعلیمی مقاصد کے لیے ہے۔ ذاتی شرعی مسائل کے لیے کسی مستند مجتہد (مرجعِ تقلید) یا ان کے مجاز نمائندے سے رجوع کریں۔