سورہ المعارج
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
۱سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
ایک مانگنے والے نے واقع ہونے والے عذاب کا سوال کیا
۲لِّلْكَٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ
جس کا کافروں کے حق میں کوئی دفع کرنے والا نہیں ہے
۳مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ
یہ بلندیوں والے خدا کی طرف سے ہے
۴تَعْرُجُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
جس کی طرف فرشتے اور روح الامین بلند ہوتے ہیں اس ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کے برابر ہے
۵فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
لہذا آپ بہترین صبر سے کام لیں
۶إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا
یہ لوگ اسے دور سمجھ رہے ہیں
۷وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا
اور ہم اسے قریب ہی دیکھ رہے ہیں
۸يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کے مانند ہوجائے گا
۹وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ
اور پہاڑ دھنکے ہوئے اون جیسے
۱۰وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
اور کوئی ہمدرد کسی ہمدرد کا پرسانِ حال نہ ہوگا
۱۱يُبَصَّرُونَهُمْ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ
وہ سب ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے تو مجرم چاہے گا کہ کاش آج کے دن کے عذاب کے بدلے اس کی اولاد کو لے لیا جائے
۱۲وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ
اوربیوی اور بھائی کو
۱۳وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ
اور اس کنبہ کو جس میں وہ رہتا تھا
۱۴وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ
اور روئے زمین کی ساری مخلوقات کو اور اسے نجات دے دی جائے
۱۵كَلَّآ إِنَّهَا لَظَىٰ
ہرگز نہیں یہ آتش جہنمّ ہے
۱۶نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ
کھال اتار دینے والی
۱۷تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ
ان سب کو آواز دے رہی ہے جو منہ پھیر کر جانے والے تھے
۱۸وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ
اور جنہوں نے مال جمع کرکے بند کر رکھا تھا
۱۹إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا
بیشک انسان بڑا لالچی ہے
۲۰إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا
جب تکلیف پہنچ جاتی ہے تو فریادی بن جاتا ہے
۲۱وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا
اور جب مال مل جاتا ہے تو بخیل ہو جاتا ہے
۲۲إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ
علاوہ ان نمازیوں کے
۲۳ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ
جو اپنی نمازوں کی پابندی کرنے والے ہیں
۲۴وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ
اور جن کے اموال میں ایک مقررہ حق معین ہے
۲۵لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ
مانگنے والے کے لئے اور نہ مانگنے والے کے لئے
۲۶وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
اور جو لوگ روز قیامت کی تصدیق کرنے والے ہیں
۲۷وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ
اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں
۲۸إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
بیشک عذاب پروردگار بے خوف رہنے والی چیز نہیں ہے
۲۹وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَٰفِظُونَ
اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں
۳۰إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
علاوہ اپنی بیویوں اور کنیزوں کے کہ اس پر ملامت نہیں کی جاتی ہے
۳۱فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ
پھر جو اس کے علاوہ کا خواہشمند ہو وہ حد سے گزر جانے والا ہے
۳۲وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَٰنَٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ
اور جو اپنی امانتوں اور عہد کا خیال رکھنے والے ہیں
۳۳وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ
اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں
۳۴وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
اور جو اپنی نمازوں کا خیال رکھنے والے ہیں
۳۵أُو۟لَٰٓئِكَ فِى جَنَّٰتٍ مُّكْرَمُونَ
یہی لوگ جنّت میں باعزّت طریقہ سے رہنے والے ہیں
۳۶فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
پھر ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ آپ کی طرف بھاگے چلے آرہے ہیں
۳۷عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ
داہیں بائیں سے گروہ در گروہ
۳۸أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
کیا ان میں سے ہر ایک کی طمع یہ ہے کہ اسے جنت النعیم میں داخل کردیا جائے
۳۹كَلَّآ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ
ہرگز نہیں انہیں تو معلوم ہے کہ ہم نے انہیں کس چیز سے پیدا کیا ہے
۴۰فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَٰرِقِ وَٱلْمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ
میں تمام مشرق و مغرب کے پروردگار کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم قدرت رکھنے والے ہیں
۴۱عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
اس بات پر کہ ان کے بدلے ان سے بہتر افراد لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں
۴۲فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ
لہذا انہیں چھوڑ دیجئے یہ اپنے باطل میں ڈوبے رہیں اور کھیل تماشہ کرتے رہیں یہاں تک کہ اس دن سے ملاقات کریں جس کا وعدہ کیا گیا ہے
۴۳يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ
جس دن یہ سب قبروں سے تیزی کے ساتھ نکلیں گے جس طرح کسی پرچم کی طرف بھاگے جارہے ہوں
۴۴خَٰشِعَةً أَبْصَٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ
ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی اور ذلت ان پر چھائی ہوگی اور یہی وہ دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے
یہ مواد تعلیمی مقاصد کے لیے ہے۔ ذاتی شرعی مسائل کے لیے کسی مستند مجتہد (مرجعِ تقلید) یا ان کے مجاز نمائندے سے رجوع کریں۔