سورہ الإنفطار
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
۱إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْ
جب آسمان شگافتہ ہوجائے گا
۲وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ
اور جب ستارے بکھر جائیں گے
۳وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ
اور جب دریا بہہ کر ایک دوسرے سے مل جائیں گے
۴وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْ
اور جب قبروں کو اُبھار دیا جائے گا
۵عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ
تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ کیا مقدم کیا ہے اور کیا موخر کیا ہے
۶يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ
اے انسان تجھے رب کریم کے بارے میں کس شے نے دھوکہ میں رکھا ہے
۷ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ
اس نے تجھے پیدا کیا ہے اور پھر برابر کرکے متوازن بنایا ہے
۸فِىٓ أَىِّ صُورَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ
اس نے جس صورت میں چاہاہے تیرے اجزائ کی ترکیب کی ہے
۹كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ
مگر تم لوگ جزا کا انکار کرتے ہو
۱۰وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَٰفِظِينَ
اور یقینا تمہارے سروں پر نگہبان مقرر ہیں
۱۱كِرَامًا كَٰتِبِينَ
جو باعزّت لکھنے والے ہیں
۱۲يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
وہ تمہارے اعمال کو خوب جانتے ہیں
۱۳إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ
بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
۱۴وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍ
اور بدکار افراد جہنم ّمیں ہوں گے
۱۵يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِ
وہ روز جزا اسی میں جھونک دیئے جائیں گے
۱۶وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَ
اور وہ اس سے بچ کر نہ جاسکیں گے
۱۷وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ
اور تم کیا جانو کہ جزا کا دن کیا شے ہے
۱۸ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ
پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہوتا ہے
۱۹يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْـًٔا وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ
اس دن کوئی کسی کے بارے میں کوئی اختیار نہ رکھتا ہوگا اور سارا اختیار اللہ کے ہاتھوں میں ہوگا
یہ مواد تعلیمی مقاصد کے لیے ہے۔ ذاتی شرعی مسائل کے لیے کسی مستند مجتہد (مرجعِ تقلید) یا ان کے مجاز نمائندے سے رجوع کریں۔