سورہ عبس
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
۱عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ
اس نے منھ بسو رلیا اور پیٹھ پھیرلی
۲أَن جَآءَهُ ٱلْأَعْمَىٰ
کہ ان کے پاس ایک نابیناآگیا
۳وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ
اور تمھیں کیا معلوم شاید وہ پاکیزہ نفس ہوجاتا
۴أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكْرَىٰٓ
یا نصیحت حاصل کرلیتا تو وہ نصیحت ا س کے کام آجاتی
۵أَمَّا مَنِ ٱسْتَغْنَىٰ
لیکن جو مستغنی بن بیٹھا ہے
۶فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ
آپ اس کی فکر میں لگے ہوئے ہیں
۷وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
حالانکہ آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے اگر وہ پاکیزہ نہ بھی بنے
۸وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسْعَىٰ
لیکن جو آپ کے پاس دوڑ کر آیاہے
۹وَهُوَ يَخْشَىٰ
اور وہ خوف خدا بھی رکھتاہے
۱۰فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ
آپ اس سے بے رخی کرتے ہیں
۱۱كَلَّآ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ
دیکھئے یہ قرآن ایک نصیحت ہے
۱۲فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
جس کا جی چاہے قبول کرلے
۱۳فِى صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ
یہ باعزّت صحیفوں میں ہے
۱۴مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ
جو بلند و بالا اور پاکیزہ ہے
۱۵بِأَيْدِى سَفَرَةٍ
ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں
۱۶كِرَامٍۭ بَرَرَةٍ
جو محترم اور نیک کردار ہیں
۱۷قُتِلَ ٱلْإِنسَٰنُ مَآ أَكْفَرَهُۥ
انسان اس بات سے مارا گیا کہ کس قدر ناشکرا ہوگیا ہے
۱۸مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ
آخر اسے کس چیز سے پیدا کیا ہے
۱۹مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ
اسے نطفہ سے پیدا کیا ہے پھر اس کا اندازہ مقرر کیا ہے
۲۰ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ
پھر اس کے لئے راستہ کو آسان کیا ہے
۲۱ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ
پھر اسے موت دے کر دفنا دیا
۲۲ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ
پھر جب چاہا دوبارہ زندہ کرکے اُٹھا لیا
۲۳كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ أَمَرَهُۥ
ہرگز نہیں اس نے حکم خدا کو بالکل پورا نہیں کیا ہے
۲۴فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ
ذرا انسان اپنے کھانے کی طرف تو نگاہ کرے
۲۵أَنَّا صَبَبْنَا ٱلْمَآءَ صَبًّا
بے شک ہم نے پانی برسایا ہے
۲۶ثُمَّ شَقَقْنَا ٱلْأَرْضَ شَقًّا
پھر ہم نے زمین کو شگافتہ کیا ہے
۲۷فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا حَبًّا
پھر ہم نے اس میں سے دانے پیدا کئے ہیں
۲۸وَعِنَبًا وَقَضْبًا
اور انگور اور ترکادیاں
۲۹وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا
اور زیتون اور کھجور
۳۰وَحَدَآئِقَ غُلْبًا
اور گھنے گھنے باغ
۳۱وَفَٰكِهَةً وَأَبًّا
اور میوے اور چارہ
۳۲مَّتَٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ
یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے لئے سرمایہ حیات ہے
۳۳فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ
پھر جب کان کے پردے پھاڑنے والی قیامت آجائے گی
۳۴يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ
جس دن انسان اپنے بھائی سے فرار کرے گا
۳۵وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ
اور ماں باپ سے بھی
۳۶وَصَٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ
اور بیوی اور اولاد سے بھی
۳۷لِكُلِّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ
اس دن ہر آدمی کی ایک خاص فکر ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی
۳۸وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ
اس دن کچھ چہرے روشن ہوں گے
۳۹ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ
مسکراتے ہوئے کھلے ہوئے
۴۰وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ
اور کچھ چہرے غبار آلود ہوں گے
۴۱تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ
ان پر ذلّت چھائی ہوئی ہوگی
۴۲أُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ
یہی لوگ حقیقتا کافر اور فاجر ہوں گے
یہ مواد تعلیمی مقاصد کے لیے ہے۔ ذاتی شرعی مسائل کے لیے کسی مستند مجتہد (مرجعِ تقلید) یا ان کے مجاز نمائندے سے رجوع کریں۔