تقویمِ جعفریہ آج کی دعائیں

قرآن · ۷۵/۱۱۴

سورہ القيامة

  • ۴۰ آیات · مکی

ان ڈیجیٹل متون کو اس سائٹ پر ابھی تک مطبوعہ نسخے سے ملا کر نہیں دیکھا گیا اور فقہِ جعفریہ کے کسی عالم نے ان کی تصدیق نہیں کی؛ ماخذ سے نقل کی غلطیاں باقی ہو سکتی ہیں (خصوصاً اردو متن میں)۔ حوالہ دینے سے پہلے مطبوعہ نسخے سے ملا لیں اور اصلاح کے لیے رابطہ صفحہ استعمال کریں۔

سورہ القيامة

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَٰمَةِ

میں روزِ قیامت کی قسم کھاتا ہوں

وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ

اور برائیوں پر ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں

أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ

کیا یہ انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہ کرسکیں گے

بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ

یقینا ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی انگلیوں کے پور تک درست کرسکیں

بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ

بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنے سامنے برائی کرتا چلا جائے

يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَٰمَةِ

وہ یہ پوچھتا ہے کہ یہ قیامت کب آنے والی ہے

فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ

تو جب آنکھیں چکا چوند ہوجائیں گی

وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ

اور چاند کو گہن لگ جائے گا

وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ

اور یہ چاند سورج اکٹھا کردیئے جائیں گے

يَقُولُ ٱلْإِنسَٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ

اس دن انسان کہے گا کہ اب بھاگنے کا راستہ کدھر ہے

كَلَّا لَا وَزَرَ

ہرگز نہیں اب کوئی ٹھکانہ نہیں ہے

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ

اب سب کا مرکز تمہارے پروردگار کی طرف ہے

يُنَبَّؤُا۟ ٱلْإِنسَٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ

اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے پہلے اور بعد کیا کیا اعمال کئے ہیں

بَلِ ٱلْإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌ

بلکہ انسان خود بھی اپنے نفس کے حالات سے خوب باخبر ہے

وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ

چاہے وہ کتنے ہی عذر کیوں نہ پیش کرے

لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ

دیکھئے آپ قرآن کی تلاوت میں عجلت کے ساتھ زبان کو حرکت نہ دیں

إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے جمع کریں اور پڑھوائیں

فَإِذَا قَرَأْنَٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ

پھر جب ہم پڑھوادیں تو آپ اس کی تلاوت کو دہرائیں

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ

پھر اس کے بعد اس کی وضاحت کرنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے

كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ

نہیں بلکہ تم لوگ دنیا کو دوست رکھتے ہو

وَتَذَرُونَ ٱلْءَاخِرَةَ

اور آخرت کو نظر انداز کئے ہوئے ہو

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ

اس دن بعض چہرے شاداب ہوں گے

إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ

اپنے پروردگار کی نعمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہوں گے

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌ

اور بعض چہرے افسردہ ہوں گے

تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ

جنہیں یہ خیال ہوگا کہ کب کمر توڑ مصیبت وارد ہوجائے

كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ

ہوشیار جب جان گردن تک پہنچ جائے گی

وَقِيلَ مَنْ رَاقٍ

اور کہا جائے گا کہ اب کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے

وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ

اور مرنے والے کو خیال ہوگا کہ اب سب سے جدائی ہے

وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ

اور پنڈلی پنڈلی سے لپٹ جائے گی

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ

آج سب کو پروردگار کی طرف لے جایا جائے گا

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ

اس نے نہ کلام خدا کی تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی

وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

بلکہ تکذیب کی اور منہ پھیر لیا

ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ

پھر اپنے اہل کی طرف اکڑتا ہوا گیا

أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ

افسوس ہے تیرے حال پر بہت افسوس ہے

ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ

حیف ہے اور صد حیف ہے

أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى

کیا انسان کا خیال یہ ہے کہ اسے اسی طرح آزاد چھوڑ دیا جائے گا

أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِىٍّ يُمْنَىٰ

کیا وہ اس منی کا قطرہ نہیں تھا جسے رحم میں ڈالا جاتا ہے

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ

پھر علقہ بنا پھر اسے خلق کرکے برابر کیا

فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ

پھر اس سے عورت اور مرد کا جوڑا تیار کیا

أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْۦِىَ ٱلْمَوْتَىٰ

کیا وہ خدا اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مفِدوں کو دوبارہ زندہ کرسکے

اس متن کے بارے میں

  • عربی: تنزیل پروجیکٹ (tanzil.net) کا عثمانی متن، بغیر کسی تبدیلی کے۔ بسم اللہ، جو ماخذ میں ہر سورہ کے شروع میں دہرائی گئی ہے، سورہ کے اوپر ایک بار دکھائی گئی ہے۔
  • اردو ترجمہ: علامہ سید ذیشان حیدر جوادی، بحوالہ تنزیل پروجیکٹ۔
  • آیات کی گنتی مشہور حفص کی گنتی (۶٬۲۳۶ آیات) ہے، جس میں بسم اللہ سورۂ فاتحہ کی پہلی آیت ہے۔ سورۂ توبہ کے سوا ہر دوسری سورہ کے اوپر بسم اللہ بغیر نمبر کے دکھائی گئی ہے۔
  • ان ڈیجیٹل متون کو اس سائٹ پر ابھی تک مطبوعہ نسخے سے ملا کر نہیں دیکھا گیا اور فقہِ جعفریہ کے کسی عالم نے ان کی تصدیق نہیں کی؛ ماخذ سے نقل کی غلطیاں باقی ہو سکتی ہیں (خصوصاً اردو متن میں)۔ حوالہ دینے سے پہلے مطبوعہ نسخے سے ملا لیں اور اصلاح کے لیے رابطہ صفحہ استعمال کریں۔
  • ادارتی حیثیت: مستند علماء کی نظرِ ثانی کا منتظر مسودہ۔ تصحیح کے لیے رابطہ صفحہ استعمال کریں۔

یہ مواد تعلیمی مقاصد کے لیے ہے۔ ذاتی شرعی مسائل کے لیے کسی مستند مجتہد (مرجعِ تقلید) یا ان کے مجاز نمائندے سے رجوع کریں۔