سورہ الصافات
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
۱وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفًّا
باقاعدہ طور پر صفیں باندھنے والوں کی قسم
۲فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا
پھر مکمل طریقہ سے تنبیہ کرنے والوں کی قسم
۳فَٱلتَّٰلِيَٰتِ ذِكْرًا
پھر ذکر خدا کی تلاوت کرنے والوں کی قسم
۴إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ
بیشک تمہارا خدا ایک ہے
۵رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَٰرِقِ
وہ آسمان و زمین اور ان کے مابین کی تمام چیزوں کا پروردگار اور ہر مشرق کا مالک ہے
۶إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ
بیشک ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں سے مزین بنادیا ہے
۷وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَٰنٍ مَّارِدٍ
اور انہیں ہر سرکش شیطان سے حفاظت کا ذریعہ بنادیا ہے
۸لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ
کہ اب شیاطین عالم بالا کیباتیں سننے کی کوشش نہیں کرسکتے اور وہ ہر طرف سے مارے جائیں گے
۹دُحُورًا وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ
ہنکانے کے لئے اور ان کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کا عذاب ہے
۱۰إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
علاوہ اس کے جو کوئی بات اچک لے تو اس کے پیچھے آگ کا شعلہ لگ جاتا ہے
۱۱فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ
اب ذرا ان سے دریافت کرو کہ یہ زیادہ دشوار گزار مخلوق ہیں یا جن کو ہم پیدا کرچکے ہیں ہم نے ان سب کو ایک لسدار مٹی سے پیدا کیا ہے
۱۲بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
بلکہ تم تعجب کرتے ہو اور یہ مذاق اڑاتے ہیں
۱۳وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ
اور جب نصیحت کی جاتی ہے تو قبول نہیں کرتے ہیں
۱۴وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ
اور جب کوئی نشانی دیکھ لیتے ہیں تو مسخرا پن کرتے ہیں
۱۵وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک کھلا ہوا جادو ہے
۱۶أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو کیا دوبارہ اٹھائیں جائیں گے
۱۷أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی زندہ کئے جائیں گے
۱۸قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ
کہہ دیجئے کہ بیشک اور تم ذلیل بھی ہوگے
۱۹فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ
یہ قیامت تو صرف ایک للکار ہوگی جس کے بعد سب دیکھنے لگیں گے
۲۰وَقَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ
اور کہیں گے کہ ہائے افسوس یہ تو قیامت کا دن ہے
۲۱هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
بیشک یہی وہ فیصلہ کا دن ہے جسے تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے
۲۲ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ
فرشتو ذرا ان ظلم کرنے والوں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور خدا کے علاوہ جن کی یہ عبادت کیا کرتے تھے سب کو اکٹھا تو کرو
۲۳مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ
اور ان کے تمام معبودوں کو اور ان کو جہّنم کا راستہ تو بتادو
۲۴وَقِفُوهُمْ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ
اور ذرا ان کو ٹہراؤ کہ ابھی ان سے کچھ سوال کیا جائے گا
۲۵مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ
اب تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے ہو
۲۶بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ
بلکہ آج تو سب کے سب سر جھکائے ہوئے ہیں
۲۷وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کررہے ہیں
۲۸قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ
کہتے ہیں کہ تم ہی تو ہو جو ہماری داہنی طرف سے آیا کرتے تھے
۲۹قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ
وہ کہیں گے کہ نہیں تم خود ہی ایمان لانے والے نہیں تھے
۳۰وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَٰنٍۭ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَٰغِينَ
اور ہماری تمہارے اوپر کوئی حکومت نہیں تھی بلکہ تم خود ہی سرکش قوم تھے
۳۱فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ إِنَّا لَذَآئِقُونَ
اب ہم سب پر خدا کا عذاب ثابت ہوگیا ہے اور سب کو اس کا مزہ چکھنا ہوگا
۳۲فَأَغْوَيْنَٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ
ہم نے تم کو گمراہ کیا کہ ہم خود ہی گمراہ تھے
۳۳فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
تو آج کے دن سب ہی عذاب میں برابر کے شریک ہوں گے
۳۴إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ
اور ہم اسی طرح مجرمین کے ساتھ برتاؤ کیا کرتے ہیں
۳۵إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ
ان سے جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے تو اکڑ جاتے تھے
۳۶وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ
اور کہتے تھے کہ کیا ہم ایک مجنون شاعر کی خاطر اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں گے
۳۷بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ
حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور تمام رسولوں کی تصدیق کرنے والا تھا
۳۸إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ
بیشک تم سب دردناک عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو
۳۹وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
اور تمہیں تمہارے اعمال کے مطابق ہی بدلہ دیا جائے گا
۴۰إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
علاوہ اللہ کے مخلص بندوں کے
۴۱أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ
کہ ان کے لئے معین رزق ہے
۴۲فَوَٰكِهُ وَهُم مُّكْرَمُونَ
میوے ہیں اور وہ باعزت طریقہ سے رہیں گے
۴۳فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
نعمتوں سے بھری ہوئی جنّت میں
۴۴عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَٰبِلِينَ
آمنے سامنے تخت پر بیٹھے ہوئے
۴۵يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ
ان کے گرد صاف شفاف شراب کا دور چل رہا ہوگا
۴۶بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّٰرِبِينَ
سفید رنگ کی شراب جس میں پینے والے کو لطف آئے
۴۷لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ
اس میں نہ کوئی درد سر ہو اور نہ ہوش و حواس گم ہونے پائیں
۴۸وَعِندَهُمْ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ
اور ان کے پاس محدود نظر رکھنے والی کشادہ چشم حوریں ہوں گی
۴۹كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
جن کا رنگ و روغن ایسا ہوگا جیسے چھپائے ہوئے انڈے رکھے ہوئے ہوں
۵۰فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کریں گے
۵۱قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ
تو ان میں کا ایک کہے گا کہ دار دنیا میں ہمارا ایک ساتھی بھی تھا
۵۲يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ
وہ کہا کرتا تھا کہ کیاتم بھی قیامت کی تصدیق کرنے والوں میں ہو
۵۳أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ
کیا جب مرکر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں ہمارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا
۵۴قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ
کیا تم لوگ بھی اسے دیکھو گے
۵۵فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ
یہ کہہ کہ نگاہ ڈالی تو اسے بیچ جہّنم میں دیکھا
۵۶قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ
کہا کہ خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے بھی ہلاک کردیتا
۵۷وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ
اور میرے پروردگار کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی یہیں حاضر کردیا جاتا
۵۸أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ
کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ ہم اب مرنے والے نہیں ہیں
۵۹إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
سوائے پہلی موت کے اور ہم پر عذاب ہونے والا بھی نہیں ہے
۶۰إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
یقینا یہ بہت بڑی کامیابی ہے
۶۱لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَٰمِلُونَ
اسی دن کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے
۶۲أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ
ذرا بتاؤ کہ یہ ن نعمتیں مہمانی کے واسطے بہتر ہیں یا تھوہڑ کا درخت
۶۳إِنَّا جَعَلْنَٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّٰلِمِينَ
جسے ہم نے ظالمین کی آزمائش کے لئے قرار دیا ہے
۶۴إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ
یہ ایک درخت ہے جوجہّنم کی تہہ سے نکلتا ہے
۶۵طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ
اس کے پھل ایسے بدنما ہیں جیسے شیطانوں کے سر
۶۶فَإِنَّهُمْ لَءَاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ
مگر یہ جہنّمی اسی کو کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے
۶۷ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ
پھر ان کے پینے کے لئے گرما گرم پانی ہوگا جس میں پیپ وغیرہ کی آمیزش ہوگی
۶۸ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ
پھر ان سب کا آخری انجام جہّنم ہوگا
۶۹إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ
انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا تھا
۷۰فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ
تو ان ہی کے نقش قدم پر بھاگتے چلے گئے
۷۱وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ
اور یقینا ان سے پہلے بزرگوں کی ایک بڑی جماعت گمراہ ہوچکی ہے
۷۲وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
اور ہم نے ان کے درمیان ڈرانے والے پیغمبر علیھ السّلام بھیجے
۷۳فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ
تو اب دیکھو کہ جنہیں ڈرایا جاتا ہے ان کے نہ ماننے کا انجام کیا ہوتا ہے
۷۴إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
علاوہ ان لوگوں کے جو اللہ کے مخلص بندے ہوتے ہیں
۷۵وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ
اور یقینا نوح علیھ السّلامنے ہم کو آواز دی تو ہم بہترین قبول کرنے والے ہیں
۷۶وَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
اور ہم نے انہیں اور ان کے اہل کو بہت بڑے کرب سے نجات دے دی ہے
۷۷وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ
اور ہم نے ان کی اولاد ہی کو باقی رہنے والوں میں قرار دیا
۷۸وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ
اور ان کے تذکرہ کو آنے والی نسلوں میں برقرار رکھا
۷۹سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَٰلَمِينَ
ساری خدائی میں نوح علیھ السّلام پر ہمارا سلام
۸۰إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو جزا دیتے ہیں
۸۱إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے
۸۲ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْءَاخَرِينَ
پھر ہم نے باقی سب کو غرق کردیا
۸۳وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ
اور یقینا نوح علیھ السّلام ہی کے پیروکاروں میں سے ابراہیم علیھ السّلام بھی تھے
۸۴إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
جب اللہ کی بارگاہ میں قلب سلیم کے ساتھ حاضر ہوئے
۸۵إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ
جب اپنے مربّی باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی عبادت کررہے ہو
۸۶أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ
کیا خدا کو چھوڑ کر ان خود ساختہ خداؤں کے طلب گار بن گئے ہو
۸۷فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ
تو پھر رب العالمین کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے
۸۸فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ
پھر ابراہیم علیھ السّلام نے ستاروں میں وقت نظر سے کام لیا
۸۹فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ
اور کہا کہ میں بیمار ہوں
۹۰فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ
تو وہ لوگ منہ پھیر کر چلے گئے
۹۱فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
اور ابراہیم علیھ السّلام نے ان کے خداؤں کی طرف رخ کرکے کہا کہ تم لوگ کچھ کھاتے کیوں نہیں ہو
۹۲مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ
تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ بولتے بھی نہیں ہو
۹۳فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ
پھر ان کی مرمت کی طرف متوجہ ہوگئے
۹۴فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ
تو وہ لوگ دوڑتے ہوئے ابراہیم علیھ السّلام کے پاس آئے
۹۵قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ
تو ابراہیم علیھ السّلامنے کہا کہ کیا تم لوگ اپے ہاتھوں کے تراشیدہ بتوں کی پرستش کرتے ہو
۹۶وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ
جب کہ خدا نے تمہیں اور ان کو سبھی کو پیدا کیا ہے
۹۷قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ
ان لوگوں نے کہا کہ ایک عمارت بناکر کر آگ جلا کر انہیں آگ میں ڈال دو
۹۸فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ
ان لوگوں نے ایک چال چلنا چاہی لیکن ہم نے انہیں پست اور ذلیل کردیا
۹۹وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ
اور ابراہیم علیھ السّلامنے کہا کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جارہا ہوں کہ وہ میری ہدایت کردے گا
۱۰۰رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
پروردگار مجھے ایک صالح فرزند عطا فرما
۱۰۱فَبَشَّرْنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٍ
پھر ہم نے انہیں ایک نیک دل فرزند کی بشارت دی
۱۰۲فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ قَالَ يَٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰبِرِينَ
پھر جب وہ فرزند ان کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کے قابل ہوگیا تو انہوں نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھ رہا ہوں کہ میں تمہیں ذبح کررہا ہوں اب تم بتاؤ کہ تمہارا کیا خیال ہے فرزند نے جواب دیا کہ بابا جو آپ کو حکم دیا جارہا ہے اس پر عمل کریں انشائ اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے
۱۰۳فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ
پھر جب دونوں نے سر تسلیم خم کردیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹادیا
۱۰۴وَنَٰدَيْنَٰهُ أَن يَٰٓإِبْرَٰهِيمُ
اور ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم علیھ السّلام
۱۰۵قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
تم نے اپنا خواب سچ کر دکھایا ہم اسی طرح حسن عمل والوں کو جزا دیتے ہیں
۱۰۶إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ
بیشک یہ بڑا کھلا ہوا امتحان ہے
۱۰۷وَفَدَيْنَٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ
اور ہم نے اس کا بدلہ ایک عظیم قربانی کو قرار دے دیا ہے
۱۰۸وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ
اور اس کا تذکرہ آخری دور تک باقی رکھا ہے
۱۰۹سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ
سلام ہو ابراہیم علیھ السّلامپر
۱۱۰كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
ہم اسی طرح حَسن عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں
۱۱۱إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
بیشک ابراہیم علیھ السّلامہمارے مومن بندوں میں سے تھے
۱۱۲وَبَشَّرْنَٰهُ بِإِسْحَٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
اور ہم نے انہیں اسحاق علیھ السّلامکی بشارت دی جو نبی اور نیک بندوں میں سے تھے
۱۱۳وَبَٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَٰقَ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ
اور ہم نے ان پر اور اسحاق علیھ السّلامپر برکت نازل کی اور ان کی اولاد میں بعض نیک کردار اور بعض کِھلم کِھلا اپنے نفس پر ظلم کرنے والے ہیں
۱۱۴وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
اور ہم نے موسٰی علیھ السّلام اور ہارون علیھ السّلامپر بھی احسان کیا ہے
۱۱۵وَنَجَّيْنَٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
اور انہیں اور ان کی قوم کو عظیم کرب سے نجات دلائی ہے
۱۱۶وَنَصَرْنَٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ
اور ان کی مدد کی ہے تو وہ غلبہ حاصل کرنے والوں میں ہوگئے ہیں
۱۱۷وَءَاتَيْنَٰهُمَا ٱلْكِتَٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ
اور ہم نے انہیں واضح مطالب والی کتاب عطا کی ہے
۱۱۸وَهَدَيْنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ
اور دونوں کو سیدھے راستہ کی ہدایت بھی دی ہے
۱۱۹وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْءَاخِرِينَ
اور ان کا تذکرہ بھی اگلی نسلوں میں باقی رکھا ہے
۱۲۰سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
سلام ہو موسٰی علیھ السّلاماور ہارون علیھ السّلامپر
۱۲۱إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں
۱۲۲إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
بیشک وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
۱۲۳وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
اور یقینا الیاس علیھ السّلام بھی مرسلین میں سے تھے
۱۲۴إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ
جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو
۱۲۵أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَٰلِقِينَ
کیا تم لوگ بعل کو آواز دیتے ہو اور بہترین خلق کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو
۱۲۶ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ
جب کہ وہ اللہ تمہارے اور تمہارے باپ داد کا پالنے والا ہے
۱۲۷فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
پھر ان لوگوں نے رسول کی تکذیب کی تو سب کے سب جہنمّ میں گرفتار کئے جائیں گے
۱۲۸إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
علاوہ اللہ کے مخلص بندوں کے
۱۲۹وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ
اور ہم نے ان کا تذکرہ بھی بعد کی نسلوں میں باقی رکھ دیا ہے
۱۳۰سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ
سلام ہو آل یاسین علیھ السّلامپر
۱۳۱إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
ہم اسی طرح حسوُ عمل والوں کو جزا دیا کرتے ہیں
۱۳۲إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
بیشک وہ ہمارے باایمان بندوں میں سے تھے
۱۳۳وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
اور لوط بھی یقینا مرسلین میں تھے
۱۳۴إِذْ نَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
تو ہم نے انہیں اور ان کے تمام گھروالوں کو نجات دے دی
۱۳۵إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ
علاوہ ان کی زوجہ کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل ہوگئی تھی
۱۳۶ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْءَاخَرِينَ
پھر ہم نے سب کو تباہ و برباد بھی کردیا
۱۳۷وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ
تم ان کی طرف سے برابر صبح کو گزرتے رہتے ہو
۱۳۸وَبِٱلَّيْلِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
اور رات کے وقت بھی تو کیا تمہیں عقل نہیں آرہی ہے
۱۳۹وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
اور بیشک یونس علیھ السّلام بھی مرسلین میں سے تھے
۱۴۰إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
جب وہ بھاگ کر ایک بھری ہوئی کشتی کی طرف گئے
۱۴۱فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ
اور اہل کشتی نے قرعہ نکالا تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا
۱۴۲فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا جب کہ وہ خود اپنے نفس کی ملامت کررہے تھے
۱۴۳فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ
پھر اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے
۱۴۴لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
تو روزِ قیامت تک اسی کے شکم میں رہ جاتے
۱۴۵فَنَبَذْنَٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ
پھر ہم نے ان کو ایک میدان میں ڈال دیا جب کہ وہ مریض بھی ہوگئے تھے
۱۴۶وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ
اور ان پر ایک کدو کا درخت اُگادیا
۱۴۷وَأَرْسَلْنَٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ
اور انہیں ایک لاکھ یا اس سے زیادہ کی قوم کی طرف نمائندہ بناکر بھیجا
۱۴۸فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ
تو وہ لوگ ایمان لے آئے اور ہم نے بھی ایک مدّت تک انہیں آرام بھی دیا
۱۴۹فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ
پھر اے پیغمبر ان کفار سے پوچھئے کہ کیا تمہارے پروردگار کے پاس لڑکیاں ہیں اور تمہارے پاس لڑکے ہیں
۱۵۰أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ إِنَٰثًا وَهُمْ شَٰهِدُونَ
یا ہم نے ملائکہ کو لڑکیوں کی شکل میں پیدا کیا ہے اور یہ اس کے گواہ ہیں
۱۵۱أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ
آگاہ ہوجاؤ کہ یہ لوگ اپنی من گھڑت کے طور پر یہ باتیں بناتے ہیں
۱۵۲وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَٰذِبُونَ
کہ اللہ کے یہاں فرزند پیدا ہوا ہے اور یہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں
۱۵۳أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ
کیا اس نے اپنے لئے بیٹوں کے بجائے بیٹیوں کا انتخاب کیا ہے
۱۵۴مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
آخر تمہیں کیا ہوگیا ہے تم کیسا فیصلہ کررہے ہو
۱۵۵أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
کیا تم غور و فکر نہیں کررہے ہو
۱۵۶أَمْ لَكُمْ سُلْطَٰنٌ مُّبِينٌ
یا تمہارے پاس اس کی کوئی واضح دلیل ہے
۱۵۷فَأْتُوا۟ بِكِتَٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ
تو اپنی کتاب کو لے آؤ اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہو
۱۵۸وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًا وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
اور انہوں نے خدا اور جّنات کے درمیان بھی رشتہ قرار دے دیا حالانکہ جّنات کو معلوم ہے کہ انہیں بھی خدا کی بارگاہ میں حاضر کیا جائے گا
۱۵۹سُبْحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
خدا ان سب کے بیانات سے بلند و برتر اور پاک و پاکیزہ ہے
۱۶۰إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
علاوہ خدا کے نیک اور مخلص بندوں کے
۱۶۱فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ
پھر تم اور جس کی تم پرستش کررہے ہو
۱۶۲مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَٰتِنِينَ
سب مل کر بھی اس کے خلاف کسی کو بہکا نہیں سکتے ہو
۱۶۳إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ
علاوہ اس کے جس کو جہّنم میں جانا ہی ہے
۱۶۴وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ
اور ہم میں سے ہر ایک کے لئے ایک مقام معّین ہے
۱۶۵وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ
اور ہم اس کی بارگاہ میں صف بستہ کھڑے ہونے والے ہیں
۱۶۶وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ
اور ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں
۱۶۷وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ
اگرچہ یہ لوگ یہی کہا کرتے تھے
۱۶۸لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ
کہ اگر ہمارے پاس بھی پہلے والوں کا تذکرہ ہوتا
۱۶۹لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
تو ہم بھی اللہ کے نیک اور مخلص بندے ہوتے
۱۷۰فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
تو پھر ان لوگوں نے کفر اختیار کرلیا تو عنقریب انہیں اس کا انجام معلوم ہوجائے گا
۱۷۱وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ
اور ہمارے پیغامبربندوں سے ہماری بات پہلے ہی طے ہوچکی ہے
۱۷۲إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ
کہ ان کی مدد بہرحال کی جائے گی
۱۷۳وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَٰلِبُونَ
اور ہمارا لشکر بہرحال غالب آنے والا ہے
۱۷۴فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
لہذا آپ تھوڑے دنوں کے لئے ان سے منہ پھیر لیں
۱۷۵وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
اور ان کو دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود اپنے انجام کو دیکھ لیں گے
۱۷۶أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
کیا یہ ہمارے عذاب کے بارے میں جلدی کررہے ہیں
۱۷۷فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ
تو جب وہ عذاب ان کے آنگن میں نازل ہوجائے گا تو وہ ڈرائی جانے والی قوم کی بدترین صبح ہوگی
۱۷۸وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
اور آپ تھوڑے دنوں ان سے منہ پھیرلیں
۱۷۹وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
اور دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے
۱۸۰سُبْحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
آپ کا پروردگار جو مالک عزت بھی ہے ان کے بیانات سے پاک و پاکیزہ ہے
۱۸۱وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ
اور ہمارا سلام تمام مرسلین پر ہے
۱۸۲وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ
اور ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے
یہ مواد تعلیمی مقاصد کے لیے ہے۔ ذاتی شرعی مسائل کے لیے کسی مستند مجتہد (مرجعِ تقلید) یا ان کے مجاز نمائندے سے رجوع کریں۔